گناہ کرنے سے ایمان کم ہوجاتا ہے اور گناہ کرتے وقت گنہگار سے ایمان علیحدہ ہوجاتا ہے یعنی اس کا ایمان کامل نہیں رہتا۔
محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، شعبہ، سلیمان، ذکوان، ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا زنا کرنے والا شخص زنا کی حالت میں مومن نہیں ہوتا اور چور بھی چوری کی حالت میں مومن نہیں اور اسی طرح جب کوئی شراب نوشی کرتا ہے تو اس حالت میں وہ مومن نہیں ہوتا اور توبہ کا دروازہ اس کے بعد بھی کھلا رہتا ہے۔