صحیح مسلم - ایمان کا بیان - حدیث نمبر 150
حَدَّثَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ حَدَّثَنِي عِتْبَانُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّهُ عَمِيَ فَأَرْسَلَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تَعَالَ فَخُطَّ لِي مَسْجِدًا فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَائَ قَوْمُهُ وَنُعِتَ رَجُلٌ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ مَالِکُ بْنُ الدُّخْشُمِ ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ
جو شخص عقیدہ توحید پر مرے گا وہ قطعی طور پر جنت میں داخل ہوگا
ابوبکر بن نافع عبدی، بہز، حماد، ثابت، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت عتبان بن مالک ؓ نے حدیث بیان کی کہ وہ نا بینا ہوگئے تھے اس لئے انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف پیغام بھیجا کہ آپ ﷺ میرے گھر تشریف لائیں اور مسجد کی ایک جگہ مقرر کردیں پس آپ ﷺ آئے عتبان کے خاندان والے بھی آئے مگر ایک آدمی جس کا نام مالک بن دخیشم تھا نہ آیا باقی حدیث وہی ہے جو ابھی گزری
Top