صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4965
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَيَّارٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ أَحَدُکُمْ لَيْلًا فَلَا يَأْتِيَنَّ أَهْلَهُ طُرُوقًا حَتَّی تَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ وَتَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ
مسافر کے لئے رات کے وقت اپنے گھر آنے کی کراہت کے بیان میں
محمد بن مثنی، عبدالصمد، شعبہ، سیار، عامر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں کوئی رات کے وقت سفر سے واپس آئے تو اچانک اپنے گھر والوں کے پاس نہ جا پہنچے یہاں تک کہ غیر حاضر شوہر والی عورت اپنی اصلاح کرلے یعنی زیر ناف بال مونڈلے اور بکھرے ہوئے بالوں والی کنگھی کرلے۔
Top