صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4962
حَدَّثَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يَطْرُقُ أَهْلَهُ لَيْلًا وَکَانَ يَأْتِيهِمْ غُدْوَةً أَوْ عَشِيَّةً
مسافر کے لئے رات کے وقت اپنے گھر آنے کی کراہت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، ہمام، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، انس بن مالک، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے گھر والوں کے پاس رات کے وقت تشریف نہ لاتے تھے بلکہ آپ ﷺ ان کے پاس صبح یا شام تشریف لاتے تھے۔
Top