صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4944
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَکْرَاوِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ قَالَتْ قَالَ لِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ بِمَ مَاتَ يَحْيَی بْنُ أَبِي عَمْرَةَ قَالَتْ قُلْتُ بِالطَّاعُونِ قَالَتْ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطَّاعُونُ شَهَادَةٌ لِکُلِّ مُسْلِمٍ
شہدا کے بیان میں
حامد بن عمر بکراوی، عبدالوحد بن زیاد، عاصم، حضرت حفصہ بنت سیرین رحمۃ اللہ علیہا، انس بن مالک، حضرت حفصہ بنت سیرین سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک ؓ نے مجھ سے کہا یحییٰ بن ابی عمرہ کی موت کا کیا سبب بنا میں نے کہا: طاعون، تو انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا طاعون ہر مسلمان کے لئے شہادت ہے۔
Top