صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4837
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ عَرَضَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فِي الْقِتَالِ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً فَلَمْ يُجِزْنِي وَعَرَضَنِي يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَنِي قَالَ نَافِعٌ فَقَدِمْتُ عَلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ خَلِيفَةٌ فَحَدَّثْتُهُ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ إِنَّ هَذَا لَحَدٌّ بَيْنَ الصَّغِيرِ وَالْکَبِيرِ فَکَتَبَ إِلَی عُمَّالِهِ أَنْ يَفْرِضُوا لِمَنْ کَانَ ابْنَ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً وَمَنْ کَانَ دُونَ ذَلِکَ فَاجْعَلُوهُ فِي الْعِيَالِ
سن بلوغ کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابی عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے چودہ سال کی عمر میں اپنے آپ کو غزوہ احد کے دن جہاد کے لئے رسول اللہ ﷺ پر پیش کیا آپ ﷺ نے مجھے اجازت مرحمت نہ فرمائی پھر میں نے اپنے آپ کو پندرہ سال کی عمر میں خندق کے دن پیش کیا تو آپ ﷺ نے اجازت مرحمت فرما دی نافع نے کہا کہ عمر بن عبدا لعزیز کے پاس ان دنوں میں آیا جب وہ خلیفہ تھے اور انہیں یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے کہا یہ چھوٹے اور بڑے کے درمیان حد ہے انہوں نے اپنے عاملوں کو لکھا کہ جو پندرہ سال کا ہو اس کا حصہ مقرر کریں اور جو اس سے کم عمر کا ہو اسے بچوں میں شمار کریں۔
Top