صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4836
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَيُّوبَ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُا کُنَّا نُبَايِعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ يَقُولُ لَنَا فِيمَا اسْتَطَعْتَ
حسب طاقت احکام سننے اور اطاعت کرنے کی بیعت کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، اسماعیل ابن جعفر، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ سے احکام سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کرتے تھے اور آپ ﷺ ہمیں ارشاد فرماتے تھے جہاں تک تمہاری طاقت ہو۔
Top