صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4826
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّائَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ حَدَّثَنِي مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ السُّلَمِيُّ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُبَايِعُهُ عَلَی الْهِجْرَةِ فَقَالَ إِنَّ الْهِجْرَةَ قَدْ مَضَتْ لِأَهْلِهَا وَلَکِنْ عَلَی الْإِسْلَامِ وَالْجِهَادِ وَالْخَيْرِ
فتح مکہ کے بعد اسلام جہاد اور بھلائی پر بیعت کرنے اور فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے کی تاویل کے بیان میں
محمد بن صباح، ابوجعفر، اسماعیل بن زکریا، عاصم، ابوعثمان نہدی، مجاشع بن مسعود سلمی، حضرت مجاشع بن مسعود ؓ سلمی سے روایت ہے کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں ہجرت پر بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اہل ہجرت کی ہجرت تو گزر چکی ہے لیکن اسلام جہاد اور بھلائی پر بیعت کرسکتے ہو۔
Top