صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4825
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَی الْحَجَّاجِ فَقَالَ يَا ابْنَ الْأَکْوَعِ ارْتَدَدْتَ عَلَی عَقِبَيْکَ تَعَرَّبْتَ قَالَ لَا وَلَکِنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَذِنَ لِي فِي الْبَدْوِ
مہاجر کا اپنے وطن ہجرت کو دوبارہ وطن بنانے کی حرمت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، حاتم بن اسماعیل، یزید ابن ابی عبید، حضرت سلمہ بن اکوع ؓ حجاج کے پاس گئے تو اس نے کہا اے ابن اکوع تم ایڑیوں کے بل لوٹ کر صحرا میں بھاگ گئے تھے انہوں نے کہا نہیں بلکہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے صحرا میں واپس جانے کی اجازت دے دی تھی۔
Top