صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4819
و حَدَّثَنَاه حَامِدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ طَارِقٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ کَانَ أَبِي مِمَّنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الشَّجَرَةِ قَالَ فَانْطَلَقْنَا فِي قَابِلٍ حَاجِّينَ فَخَفِيَ عَلَيْنَا مَکَانُهَا فَإِنْ کَانَتْ تَبَيَّنَتْ لَکُمْ فَأَنْتُمْ أَعْلَمُ
جنگ کرنے کے ارادہ کے وقت لشکر کے امیر کی بیعت کرنے کے استحباب اور شجرہ کے نیچے بیعت رضوان کے بیان میں
حامد بن عمرو، ابوعوانہ، طارق، حضرت سعید بن مسیب ؓ سے روایت ہے کہ میرے والد بھی ان صحابہ ؓ میں سے ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے درخت کے پاس بیعت کی تھی انہوں نے کہا ہم اگلے سال حج کے لئے گئے تو اس درخت کی جگہ ہم سے پوشیدہ ہوگئی پس اگر وہ جگہ تمہارے لئے ظاہر ہوجائے تو تم زیادہ جانتے ہو۔
Top