صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4754
و حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ کِلَاهُمَا عَنْ يَعْقُوبَ قَالَ سَعِيدٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْکَ السَّمْعَ وَالطَّاعَةَ فِي عُسْرِکَ وَيُسْرِکَ وَمَنْشَطِکَ وَمَکْرَهِکَ وَأَثَرَةٍ عَلَيْکَ
غیر معصیت میں حاکموں کی اطاعت کے وجوب اور گناہ کے امور میں اطاعت کرنے کی حرمت کے بیان میں
سعید بن منصور، قتیبہ بن سعید، یعقوب بن عبدالرحمن، ابوحازم، ابوصالح، ابوہریرہ، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تجھ پر تنگی اور فراخی میں، خوشی اور ناخوشی میں اور تجھ پر کسی کو ترجیح دی جائے (تیرا حق تلف کیا جائے) ہر صورت میں امیر کی بات کو سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے۔
Top