صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4709
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ هَذَا الْأَمْرُ عَزِيزًا إِلَی اثْنَيْ عَشَرَ خَلِيفَةً قَالَ ثُمَّ تَکَلَّمَ بِشَيْئٍ لَمْ أَفْهَمْهُ فَقُلْتُ لِأَبِي مَا قَالَ فَقَالَ کُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ
لوگ قریش کے تابع ہیں اور خلافت قریش میں ہونے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، داد، شعبی، حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اسلام کا معاملہ بارہ خلفاء کے پورا ہونے تک غالب رہے گا پھر آپ ﷺ نے ایسی بات فرمائی جسے میں سمجھ نہ سکا تو میں نے اپنے باپ سے کہا کہ آپ ﷺ نے کیا فرمایا تو انہوں نے کہا سب خلفاء قریشی خاندان سے ہوں گے۔
Top