صحیح مسلم - امارت اور خلافت کا بیان - حدیث نمبر 4705
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ح و حَدَّثَنَا رِفَاعَةُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْوَاسِطِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ الطَّحَّانَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ لَا يَنْقَضِي حَتَّی يَمْضِيَ فِيهِمْ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً قَالَ ثُمَّ تَکَلَّمَ بِکَلَامٍ خَفِيَ عَلَيَّ قَالَ فَقُلْتُ لِأَبِي مَا قَالَ قَالَ کُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ
لوگ قریش کے تابع ہیں اور خلافت قریش میں ہونے کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، جریر، حصین، جابر بن سمرہ، حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا یہ امر یعنی خلافت اس وقت تک ختم نہ ہوگی یہاں تک کہ ان میں بارہ خلفاء گزر جائیں پھر آپ نے آہستہ آواز سے گفتگو کی جو مجھ پر پوشیدہ رہی تو میں نے اپنے باپ سے پوچھا کہ آپ ﷺ نے کیا فرمایا تو انہوں نے کہا کہ آپ نے فرمایا وہ سب (خلفاء) قریش سے ہوں گے۔
Top