صحیح مسلم - اعتکاف کا بیان - حدیث نمبر 2785
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَکِفَ صَلَّی الْفَجْرَ ثُمَّ دَخَلَ مُعْتَکَفَهُ وَإِنَّهُ أَمَرَ بِخِبَائِهِ فَضُرِبَ أَرَادَ الِاعْتِکَافَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فَأَمَرَتْ زَيْنَبُ بِخِبَائِهَا فَضُرِبَ وَأَمَرَ غَيْرُهَا مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخِبَائِهِ فَضُرِبَ فَلَمَّا صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ نَظَرَ فَإِذَا الْأَخْبِيَةُ فَقَالَ آلْبِرَّ تُرِدْنَ فَأَمَرَ بِخِبَائِهِ فَقُوِّضَ وَتَرَکَ الِاعْتِکَافَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ حَتَّی اعْتَکَفَ فِي الْعَشْرِ الْأَوَّلِ مِنْ شَوَّالٍ
اس بات کے بیان میں کہ جس کا اعتکاف کا ارادہ ہو تو وہ اپنی اعتکاف والی جگہ میں کب داخل ہو۔
یحییٰ بن یحیی، ابومعاویہ، یحییٰ بن سعید، عمرہ، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا جب اعتکاف کا ارادہ ہوتا تو صبح کی نماز پڑھتے پھر آپ ﷺ اعتکاف والی جگہ میں تشریف لے جاتے اور یہ کہ آپ ﷺ نے ایک مرتبہ خیمہ لگانے کا حکم فرمایا تو خیمہ لگا دیا گیا آپ ﷺ نے رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کا ارادہ فرمایا حضرت زینب ؓ نے اپنے لئے خیمہ کا حکم دیا تو ان کے لئے بھی خیمہ لگا دیا گیا اور ان کے علاوہ دوسری ازواج مطہرات ؓ نے بھی خیمے لگانے کا حکم فرمایا تو ان کے لئے بھی خیمے لگا دئیے گئے تو جب رسول اللہ ﷺ نے فجر کی نماز پڑھی اور جب آپ ﷺ نے خیموں کو لگے دیکھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کیا یہ نیکی کا ارادہ کرتی ہیں؟ پھر آپ ﷺ نے اپنا خیمہ کھولنے کا حکم فرمایا تو وہ کھول دیا گیا اور رمضان کے مہینے میں اعتکاف چھوڑ دیا یہاں تک کہ شوال کے ابتدائی عشرہ میں اعتکاف فرمایا۔
Top