صحیح مسلم - اعتکاف کا بیان - حدیث نمبر 2781
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ قَالَ نَافِعٌ وَقَدْ أَرَانِي عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْمَکَانَ الَّذِي کَانَ يَعْتَکِفُ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَسْجِدِ
رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کے بیان میں
ابوطاہر، ابن وہب، یونس بن یزید، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ؓ نے مجھے مسجد کی وہ جگہ دکھائی جس میں رسول اللہ ﷺ اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
Top