شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں
ابوجعفر محمد بن صباح علی بن حجر سعدی شریک ابن حجر شریک عبدالملک بن عمیر ابوسلمہ ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ عرب کے کلمات شعر میں سب سے عمدہ لبید کا یہ شعر ہے (أَلَا کُلُّ شَيْئٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ، ) آگاہ رہو! اللہ عزوجل کے سوا سب چیزیں باطل ہیں۔