صحیح مسلم - اشعار کے بیان میں - حدیث نمبر 5885
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ کِلَاهُمَا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَقَالَ هَلْ مَعَکَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَيْئٌ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ هِيهْ فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا فَقَالَ هِيهْ ثُمَّ أَنْشَدْتُهُ بَيْتًا فَقَالَ هِيهْ حَتَّی أَنْشَدْتُهُ مِائَةَ بَيْتٍ
شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں
عمرو ناقد ابن ابی عمر ابن عیینہ سفیان بن عیینہ، ابراہیم بن میسرہ عمرو بن شرید حضرت عمرو بن شرید ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا تجھے امیہ بن ابی صلت کے اشعار میں سے کچھ آتے ہیں میں نے عرض کیا جی ہاں آپ ﷺ نے فرمایا سناؤ میں نے ایک شعر سنایا آپ ﷺ نے فرمایا اور سناؤ پھر میں نے ایک اور شعر سنایا آپ ﷺ نے فرمایا مزید سناؤ یہاں تک کہ میں نے سو شعر سنائے۔
Top