صحیح مسلم - آداب کا بیان - حدیث نمبر 5622
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا وَکَانَ لِي أَخٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو عُمَيْرٍ قَالَ أَحْسِبُهُ قَالَ کَانَ فَطِيمًا قَالَ فَکَانَ إِذَا جَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَآهُ قَالَ أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ قَالَ فَکَانَ يَلْعَبُ بِهِ
لا ولد کے لئے اور بچہ کی کنیت رکھنے کے جواز کے بیان میں
ابوربیع سلیم ابن داؤد عتکی، عبدالوارث ابوتیاح انس بن مالک، شیبان بن فروخ عبدالوارث ابی تیاح، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھے تھے میرا ایک بھائی تھا جسے ابوعمیر کہا جاتا تھا راوی کہتا ہے کہ میں گمان کرتا ہوں کہ حضرت انس ؓ نے کہا کہ اس کا دودھ چھوٹ گیا جب رسول اللہ ﷺ تشریف لاتے تو اسے دیکھ کر فرماتے اے ابوعمیر! نغیر (ایک پرندے کا نام) نے کیا کیا اور وہ اس پرندہ سے کھیلا کرتے تھے۔
Top