مشکوٰۃ المصابیح - جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان - حدیث نمبر 5551
وعن علي رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن في الجنة لسوقا ما فيها شرى ولا بيع إلا الصور من الرجال والنساء فإذا اشتهى الرجل صورة دخل فيها . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
جنّت کا ایک بازار
اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جنّت میں ایک بازار ہے جس میں خریدو فروخت نہیں ہوگی بلکہ وہاں مردوں اور عورتوں کی (طرح طرح کی حسین و جمیل) صورتیں نظر آئیں گی جو شخص (خواہ مرد ہو یا عورت، وہاں جس صورت کو پسند کرے گا اس میں سما جائے گا اور اسی پسندیدہ شکل و صورت اختیار کرے گا جیسا کہ جن اور فرشتے دنیا میں جس شکل و صورت میں چاہتے ہیں ظاہر ہوتے ہیں۔
Top