مشکوٰۃ المصابیح - جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان - حدیث نمبر 5537
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما في الجنة شجرة إلا وساقها من ذهب . رواه الترمذي
جنت کے درخت
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جنت میں جو بھی درخت ہے اس کا تنا سونے کا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
جنت کے ہر ایک درخت کا تنا سونے کا ہے البتہ ان درختوں کی ٹہنیاں اور شاخیں مختلف قسموں کی ہیں۔ کسی کی سونے کی ہے، کسی کی چاندی کی، کوئی ٹہنی یاقوت و زمرد کی ہے یا موتی وغیرہ کی اور ہر ٹہنی طرح طرح کے شگوفوں سے مرصح ومزین ہے اور اس پر قسم قسم کے میوے اور پھل لگے ہوئے ہیں نیز جنت کے تمام درختوں کے نیچے نہریں رواں ہیں۔
Top