مشکوٰۃ المصابیح - جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان - حدیث نمبر 5528
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من يدخل الجنة ينعم ولا يبأس ولا تبلى ثيابه ولا يفنى شبابه . رواه مسلم
اہل جنت کا دائمی عیش وش
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو بھی شخص جنت میں داخل ہوگا عیش و عشرت میں رہے گا نہ فکر وغم اس کے پاس پھٹکے گا نہ اس کے کپڑے میلے پرانے ہوں گے اور نہ اس کا شباب فناہ ہوگا۔ ( مسلم)

تشریح
جنت اپنی تمام تر نعمتوں آسائشوں اور راحتوں کے ساتھ دار القرار والثبات ہے یعنی وہاں کسی بھی نعمت و راحت کو نہ زوال وفناہ ہے اور نہ وہاں کی پر آسائش زندگی میں کسی غم وفکر تغیر وتبدل اور نقصان و خرابی کا خوف ہوگا۔
Top