مشکوٰۃ المصابیح - جنت اور دوزخ کی تخلیق کا بیان۔ - حدیث نمبر 5632
وعن جابر بن عبد الله عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : أذن لي أن أحدث عن ملك من ملائكة الله من حملة العرش أن ما بين شحمة أذنيه إلى عاتقيه مسيرة سبعمائة عام . رواه أبو داود
وہ فرشتے جو عرش الہٰی کو اٹھائے ہوئے ہیں :
اور حضرت جابر ابن عبداللہ ؓ رسول کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا مجھ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ اجازت مل گئی ہے کہ میں اللہ کے ان فرشتوں میں سے ایک فرشتہ کا حال بیان کروں جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اس فرشتہ کے کان کی لو سے اس کے کندھے تک کا درمیانی فاصلہ سات سو سال کی مسافت کے برابر ہے (ابوداؤد )
Top