مشکوٰۃ المصابیح - آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - حدیث نمبر 5752
وعن عبد الله بن سلام قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا جلس يتحدث يكثر أن يرفع طرفه إلى السماء . رواه أبو داود
وحی کا انتظار :
اور حضرت عبداللہ بن سلام ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب باتیں کرنے بیٹھتے تو آپ ﷺ کی نگاہ آسمان کی طرف اٹھتی رہتی تھی (ابوداؤد)

تشریح
یعنی آپ ﷺ لوگوں سے گفتگو کے دوران بھی بار بار نگاہ اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھا کرتے تھے اور یہ آپ ﷺ کے اس انتظار کی کیفیت کا اظہار ہوتا جو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) کے اترنے اور وحی آنے کے سلسلہ میں رہتا تھا۔
Top