مشکوٰۃ المصابیح - آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - حدیث نمبر 5749
وعن جابر بن سمرة قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم طويل الصمت . رواه في شرح السنة
آنحضرت ﷺ کی کم گوئی کا ذکر :
اور حضرت جابر ابن سمرۃ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ زیادہ تر خاموشی اختیار کئے رہتے تھے۔ اس روایت کو بغوی نے شرح السنۃ میں نقل کیا ہے۔

تشریح
مطلب یہ کہ کم گوئی آپ ﷺ کا وصف تھا، اگر کوئی ضروری بات کرنی ہوتی تو بولتے ورنہ خاموش رہا کرتے تھے بخاری ومسلم اور دوسرے محدثین نے ایک روایت نقل کی ہے کہ من کان یومن باللہ والیوم الاخرۃ فلیقل خیرہ ولیسکت۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اس کو چاہیے کہ یا تو اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ خاموش رہے۔ اور حضرت ابوبکر صدیق ؓ فرمایا کرتے تھے۔ لیتی کنت اخرس الاعن ذکر اللہ کاش میں گونگا ہوتا، بس ذکر اللہ کی حد تک گویائی حاصل ہوتی۔
Top