مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان - حدیث نمبر 5720
وعن كعب بن مالك قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا سر استنار وجهه حتى كأن وجهه قطعة قمر وكنا نعرف ذلك . متفق عليه
حضور ﷺ کی خوش دلی چہرہ سے نمایاں ہوجاتی تھی :
اور حضرت کعب ابن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم جب خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ مبارک کھل اٹھتا تھا اور ایسے معلوم ہونے لگتا کہ آپ کا چہرہ مبارک چاند کا ٹکڑا ہے اور اس چیز سے ہم ( آپ ﷺ کی اندرونی کیفیت پہچان لیتے تھے) (بخاری و مسلم)
Top