مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان - حدیث نمبر 5718
وعن جابر بن سمرة قال : كان في ساقي رسول الله صلى الله عليه و سلم حموشة وكان لا يضحك إلا تبسما وكنت إذا نظرت إليه قلت : أكحل العينين وليس بأكحل . رواه الترمذي
حضور ﷺ کی پنڈلیاں، آنکھیں اور مسکراہٹ :
اور حضرت جابر ابن سمرۃ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی پنڈلیاں سبک ونازک تھیں۔ اور آپ ﷺ (عام طور) ہنسا نہیں کرتے تھے بلکہ مسکرایا کرتے تھے اور میں جب آپ ﷺ کی طرف تو دل میں کہتا کہ آپ ﷺ سرمہ لگائے ہوئے ہیں حالانکہ آپ ﷺ سرمہ لگائے نہ ہوتے تھے۔ (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ کی آنکھیں خلقی طور پر سرمہ آگیں ہونے کی وجہ سے بہت حسین و خوبصورت معلوم ہوتی تھیں۔ بسان سرمہ سیہ کردہ خانہ مردم دو جشم تو کہ سیاہ اند سرمہ نا کردہ
Top