مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان - حدیث نمبر 5708
وعن ثابت قال : سئل أنس عن خضاب رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : إنه لم يبلغ ما يخضب لو شئت أن أعد شمطاته في لحيته - وفي رواية : لو شئت أن أعد شمطات كن في رأسه - فعلت . متفق عليه
آنحضرت ﷺ نے خضاب استعمال نہیں کیا :
اور حضرت ثابت ؓ کہتے ہیں کہ حضرت انس ؓ سے رسول کریم ﷺ کے خضاب کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا آنحضرت ﷺ کی عمر اتنی کہاں ہوئی تھی کہ خضاب استعمال فرماتے اگر میں آپ ﷺ کی داڑھی کے سفید بالوں کو گننا چاہتا تو یقینا گن سکتا تھا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ اگر میں آپ ﷺ کی داڑھی کے نیچے کے حصہ میں اور کن پٹیوں میں تھی اور کچھ سر مبارک میں۔

تشریح
آنحضرت ﷺ کی عمر اتنی کہاں ہوئی تھی۔۔۔۔ الخ۔ سے مراد یہ ہے کہ حضور کائنات ﷺ کا وصال جس عمر میں ہوا وہ کوئی ایسی عمر نہیں تھی جس میں آدمی پر خالص بڑھاپا طاری ہوجاتا ہو، اس عمر کو زیادہ سے زیادہ بڑھاپے کی ابتدا کہا جاسکتا ہے ظاہر ہے کہ اس عمر میں آنحضرت ﷺ کے بال اتنے زیادہ سفید نہیں ہوئے تھے کہ خضاب کی ضرورت پیش آتی جو تھوڑے بہت ہوگئے تھے اس کی مقدار اتنی کم تھی کہ بادی النظر میں بھی معلوم نہیں ہوتے تھے۔
Top