مشکوٰۃ المصابیح - سیدالمرسلین کے فضائل ومناقب کا بیان - حدیث نمبر 5647
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : آتي باب الجنة يوم القيامة فأستفتح فيقول الخازن : من أنت ؟ فأقول : محمد . فيقول : بك أمرت أن لاأفتح لأحد قبلك . رواه مسلم
جنت کا دروازہ سب سے پہلے آنحضرت ﷺ کے لئے کھولا جائے گا :
اور حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب قیامت کے دن میں جنت کے دروازے پر آؤں گا اور اس کو کھلواؤں گا تو جنت کا نگہبان پوچھے گا کہ تم کون ہو؟ میں کہوں گا کہ میں محمد ﷺ ہوں۔ تب نگہبان کہے گا مجھ کو حکم دیا گیا تھا کہ آپ سے پہلے کسی کے لئے دروازہ نہ کھولوں۔ (مسلم )
Top