مشکوٰۃ المصابیح - دوزخ اور دوزخیوں کا بیان - حدیث نمبر 5583
وعنه عن النبي صلى الله عليه و سلم قال في قوله : ( كالمهل ) أي كعكر الزيت فإذا قرب إلى وجهه سقطت فروة وجهه فيه رواه الترمذي
دوزخی کی غذا
اور حضرت ابوہریرہ ؓ رسول کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے ارشاد (یعنی اس آیت ( اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ 43 طَعَامُ الْاَثِيْمِ 44 ٻ كَالْمُهْلِ ڔ يَغْلِيْ فِي الْبُطُوْنِ 45) 44۔ الدخان 43) میں لفظ مھل کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ زیتون کی تلچھٹ کی طرح ایک چیز ہوگی جب اس مھل کو دوزخی کے منہ کے قریب لیجایا جائے گا تو (مارے گرمی کے) اس کے منہ کی کھال اس میں گرپڑے گی۔ (ترمذی)
Top