مشکوٰۃ المصابیح - دوزخ اور دوزخیوں کا بیان - حدیث نمبر 5573
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن أهون أهل النار عذابا أبو طالب وهو منتعل بنعلين يغلي منهما دماغه . رواه البخاري
دوزخ میں سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کا ہوگا :
اور حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کا ہوگا وہ آگ کی جوتیاں پہنے ہوں گے جن سے ان کا دماغ کھولتا رہے گا۔ (بخاری)

تشریح
ابو طالب آنحضرت ﷺ کے چچا تھے جن کی شفقت وسرپرستی نے آنحضرت ﷺ کی بہت مدد کی اگرچہ انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا مگر جب تک جئے آنحضرت ﷺ کو کفار مکہ کی دشمنی و عداوت سے محفوظ رکھنے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہے اور اس کے بدلے میں ان کو دوزخ میں سب سے ہلکا عذاب ہوگا۔
Top