مشکوٰۃ المصابیح - حوض اور شفاعت کا بیان - حدیث نمبر 5501
وعن زيد بن أرقم قال : كنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم فنزلنا منزلا فقال : ما أنتم جزء من مائة ألف جزء ممن يرد علي الحوض . قيل : كم كنتم يومئذ ؟ قال : سبعمائة أو ثمانمائة . رواه أبو داود (3/215)
حوض کوثر پر آنے والے لوگوں کا کوئی شمار نہیں ہوگا
اور حضرت زید بن ارقم ؓ کہتے ہیں کہ ( ایک سفر میں) ہم لوگ رسول کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک جگہ ہمارا پڑاؤ ہوا، وہاں آنحضرت ﷺ نے ( اس وقت موجود صحابہ سے) فرمایا کہ ( آخرت میں) جو لوگ میرے پاس حوض کوثر پر آئیں گے ان کی تعداد کے اعتبار سے تم لاکھ جزوں میں سے بھی نہیں ہو۔ حضرت زید بن ارقم ؓ سے سوال کیا گیا کہ اس موقع پر آپ لوگوں کی تعداد کیا تھی؟ انہوں نے کہا کہ سات سو یا آٹھ سو۔ ( ابوداؤد)

تشریح
اس سے تحدید وتعین مراد نہیں ہے بلکہ حوض کوثر پر آنے والے لوگوں کی کثرت وبہتات کو بیان کرنا مراد ہے، کہ وہاں پانی پینے کے لئے آنے والے لوگوں کی تعداد بیشمار ہوگی۔ ہر نبی کو ایک حوض عطا ہوگا
Top