اگر اسی دنیا میں قیامت کے دن کے احوال دیکھنا چاہتے ہو
اور حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قیامت کے دن ( کے احوال) کو اس طرح دیکھنا پسند کرتا ہو جیسے وہ ( ظاہری) آنکھوں سے دیکھ رہا ہو تو اس کو چاہئے کہ سورت اذ الشمس کورت، سورت اذا لسماء انفطرت اور اذالسماء انشقت پڑھے، احمد
تشریح
ان سورتوں میں قیامت کے احوال کا تفصیلی ذکر ہے، پس پڑھنے والا اگر ان سورتوں کو حضور قلب کے ساتھ پڑھے اور ان کے معانی میں غور فکر کرے تو یہ سورتیں قیامت کے احوال کو اس طرح مستحضر کردیتی ہیں کہ گویا وہ احوال ظاہری آنکھوں کے سامنے پیش آرہے ہیں۔