مشکوٰۃ المصابیح - حشر کا بیان - حدیث نمبر 5456
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ليأتي الرجل العظيم السمين يوم القيامة لا يزن عند الله جناح بعوضة . وقال اقرؤوا ( فلا نقيم لهم يوم القيامة وزنا ) . متفق عليه .
دنیا میں اترنے والوں کی قیامت کے دن حیثیت
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن ( میدان حشر میں) جاہ ومال کے اعتبار سے) ایک بڑا اور خوب موٹا تازہ شخص آئے گا لیکن اللہ کے نزدیک وہ مچھر کے پر کے برابر بھی حیثیت اور کوئی قدر ومنزلت نہیں رکھتا ہوگا اور ( اے مؤمنین) تم یہ آیت پڑھا کرو ( تاکہ تمہیں معلوم ہو کہ وہ دنیا دار جو اپنی دنیاوی حیثیت و وقعت پر نازاں اور مغرور ہیں اور اپنے کردار وعمل کو اچھا سمجھتے ہیں حقیقت کے اعتبار سے وہ بےحیثیت ہیں اور ان کے تمام اعمال و کردار ضائع ونابود ہوجانے والے ہیں اور وہ آیت یہ ہے کہ (فَلَا نُقِيْمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَزْنًا) 18۔ الکہف 105) قیامت کے دن ہم ان کو کوئی قدرومنزلت نہیں دیں گے۔ اس روایت کو بخاری ومسلم نے نقل کیا ہے۔
Top