مشکوٰۃ المصابیح - حشر کا بیان - حدیث نمبر 5450
وعن أنس أن رجلا قال يا نبي الله كيف يحشر الكافر على وجهه يوم القيامة ؟ قال أليس الذي أمشاه على الرجلين في الدنيا قادرا على أن يمشيه على وجهه يوم القيامة ؟ . متفق عليه .
دوزخی منہ کے بل چل کر میدان حشر میں آئینگے
اور حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا نبی اللہ ﷺ قیامت کے دن کافر منہ کے بل چل کر کس طرح میدان حشر میں آئیں گے یعنی کسی کے لئے منہ کے بل چلنا کیسے ممکن ہوگا؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا حقیقت یہ ہے کہ جس ذات ( یعنی اللہ تعالیٰ نے اس (کافر) کو دنیا میں پاؤں کے بل چلایا وہی ذات اس کو قیامت کے دن منہ کے بل چلانے پر بھی قادر ہے۔ (بخاری ومسلم )
Top