مشکوٰۃ المصابیح - قرب قیامت اور جو شخص مرگیا اس پر قیامت قائم ہوگئی کا بیان - حدیث نمبر 5421
وعن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا يأتي مائة سنة وعلى الأرض نفس منفوسة اليوم . رواه مسلم ( متفق عليه )
حضور ﷺ کی ایک پیش گوئی
اور حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس وقت جو لوگ ( یعنی صحابہ کرام) حیات ہیں ان میں سے کوئی بھی شخص سو سال کے بعد روئے زمین پر زندہ موجود نہیں رہے گا۔ مسلم
Top