مشکوٰۃ المصابیح - قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں اور دجال کا ذکر - حدیث نمبر 5397
وعن أبي سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يتبع الدجال من أمتي سبعون ألفا عليهم السيجان . رواه في شرح السنة .
دجال کی اطاعت کرنے والے
اور حضرت ابوسعید خدری کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا میری امت میں سے ستر ہزار افراد کہ جن کہ سروں پر سیجان پڑے ہوں گے دجال کی اطاعت اختیار کرلیں گے ( اس روایت کو بغوی نے شرح السنتہ میں نقل کیا ہے )۔

تشریح
سیجان اصل میں ساج کی جمع ہم جیسا کہ تاج کی جمع تیجان آتی ہے اور ساج بھی طیلسان کی طرح سبز سیاہ چادر کو کہتے ہیں۔ میری امت میں امت سے مراد امت اجابت یعنی ملت اسلامیہ بھی ہوسکتی ہے اور امت دعوت یعنی غیر مسلموں کی قوم بھی ہوسکتی ہے لیکن زیادہ صحیح، آخری مراد یعنی غیر مسلموں کی قوم ہی ہے، جیسا کہ پیچھے کی ایک حدیث میں بیان ہوچکا ہے کہ دجال کے اطاعت کرنے والے ستر ہزار لوگ، اصفہان کے یہودی ہوں گے۔
Top