مشکوٰۃ المصابیح - قیامت کی علامتوں کا بیان - حدیث نمبر 5360
وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم في قصة المهدي قال فيجيء إليه الرجل فيقول يا مهدي أعطني أعطني . قال فيحثي له في ثوبه ما استطاع أن يحمله . رواه الترمذي .
حضرت امام مہدی کی سخاوت
اور حضرت سعید خدری ؓ نبی کریم ﷺ سے حضرت امام مہدی کے واقعہ کے سلسلہ میں یہ بھی نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ( ان کے عدل و انصاف کا ذکر نے کے بعد) یہ فرمایا کہ امام مہدی (کے جود وسخاوت کی یہ حالت ہوگی کہ ان) کے پاس ایک شخص آئے گا اور کہے گا کہ مجھے کچھ عطا کیجئے، مجھے عطا کیجئے۔ چناچہ مہدی اس کو دونوں ہاتھوں سے بھر کر اتنا دیں گے جتنا کہ وہ اپنے کپڑے میں بھر کر اٹھا سکے اور لے جاسکے۔ (ترمذی )

تشریح
حضرت مہدی سوال کرنے والے کی حرص کو دیکھ کر اس کو بےحساب روپیہ پیسہ اور مال و اسباب دیں گے تاکہ وہ آئندہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائے اور اپنے دل میں کوئی تنگی اور غم محسوس نہ کرے۔
Top