مشکوٰۃ المصابیح - قیامت کی علامتوں کا بیان - حدیث نمبر 5352
وعن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أول أشراط الساعة نار تحشر الناس من المشرق إلى المغرب . رواه البخاري .
قیامت کی پہلی علامت
اور حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ قیامت کی علامتوں سے پہلی علامت وہ آگ ہوگی جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف ہانک کرلے جائے گی۔ (بخاری)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو علامتیں قیامت کے بالکل قریب ظہور پذیر ہوں گی ان میں سب سے پہلی علامت وہ آگ ہے جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف ہانک کرلے جائے گی، ورنہ ظاہر ہے کہ اس آگ کو قیامت کی سب سے پہلی علامت کس طرح قرار دیا جاسکتا ہے جب کہ حضور ﷺ نے اس آگ کو بھی قیامت کی علامتوں میں سے شمار کیا ہے، جس کا ذکر اوپر کی حدیث میں گذرا اور جو روایت کے مطابق ٦٥٠ ھ میں نمودار بھی ہوچکی ہے۔
Top