مشکوٰۃ المصابیح - قیامت صرف برے لوگوں پر قائم ہوگی - حدیث نمبر 5427
وعن سعد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا يكيد أهل المدينة أحد إلا انماع كما ينماع الملح في الماء
اہل مدینہ سے مکروفریب کرنے والے کی سزا
حضرت سعد ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص بھی مدینہ والوں سے مکر و فریب کرے گا وہ اس طرح گھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
تاریخ اسلام کی بدنام ترین شخصیت یزید کا یہی حال ہوا کہ وہ واقعہ حرہ کے بعد دق اور سل کی بیماری میں گھل گھل کر مرگیا۔
Top