مشکوٰۃ المصابیح - حرم مکہ کی حرمت کا بیان - حدیث نمبر 2774
وعن عياش بن أبي ربيعة المخزومي قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا تزال هذه الأمة بخير ما عظموا هذه الحرمة حق تعظيمها فإذا ضيعوا ذلك هلكوا . رواه ابن ماجه
مکہ مکرمہ کی فضیلت
حضرت عیاش ابن ابی ربیعہ مخزومی ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ یہ امت اس وقت تک بھلائی کے ساتھ رہے گی جب تک کہ اس حرمت یعنی مکہ کی حرمت کی تعظیم کرتی رہے گی جیسا کہ اس کی تعظیم کا حق ہے اور جب لوگ اس تعظیم کو ترک کردیں گے تو ہلاک کر دئیے جائیں گے۔ (ابن ماجہ)
Top