مشکوٰۃ المصابیح - محرم کے لئے شکار کی ممانعت کا بیان - حدیث نمبر 2748
وعن أبي سعيد الخدري عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : يقتل المحرم السبع العادي . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه
حملہ آور درندے کو مار ڈالنے کا حکم
حضرت ابوسعید خدری ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ محرم حملہ کرنے والے درندے کو مار ڈالے۔

تشریح
حملہ کرنے والے، کا مطلب یہ ہے کہ وہ جان لینے یا زخمی کرنے کے لئے چڑھ دوڑے جیسے شیر، بھیڑیا اور چیتا وغیرہ کہ یہ درندے انسان کو دیکھتے ہی اس پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔
Top