مشکوٰۃ المصابیح - جن چیزوں سے محرم کو بچناچاہئے ان کا بیان - حدیث نمبر 2739
وعن أنس رضي الله عنه قال : احتجم رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو محرم على ظهر القدم من وجع كان به . رواه أبو داود والنسائي
آنحضرت ﷺ کا پچھنے لگوانا
حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے احرام کی حالت میں اپنے پیر کی پشت پر پچھنے لگوائے کیونکہ آپ ﷺ کے درد تھا۔ (ابوداؤد، نسائی)

تشریح
پیر کی پشت پر چونکہ بال نہیں ہوتے اور وہاں پچھنے لگوانے سے بال ٹوٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لئے اس حدیث میں کوئی اشکال نہیں ہے اور پھر یہ کہ آپ ﷺ نے ایک عذر یعنی درد کی وجہ سے یہ پچھنے لگوائے تھے۔
Top