مشکوٰۃ المصابیح - وقوف عرفات کا بیان - حدیث نمبر 2640
وعن خالد بن هوذة قال : رأيت النبي صلى الله عليه و سلم يخطب الناس يوم عرفة على بعير قائما في الركابين . رواه أبو داود
آپ ﷺ نے خطبہ کس طرح ارشاد فرمایا
حضرت خالد بن ہوذہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ عرفہ کے دن (میدان عرفات میں) اونٹ کے اوپر دونوں رکابوں پر کھڑے ہوئے لوگوں کے سامنے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ (ابوداؤد)

تشریح
بلندی پر ہونے کے لئے آپ ﷺ رکابوں پر کھڑے ہوئے اور پھر آپ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا تاکہ دور و نزدیک کے سبھی لوگ آپ ﷺ کا خطبہ سن سکیں۔
Top