مشکوٰۃ المصابیح - مکہ میں داخل ہونے اور طواف کرنے کا بیان - حدیث نمبر 2622
وعن ابن عمر قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إن الركن والمقام ياقوتتان من ياقوت الجنة طمس الله نورهما ولو لم يطمس نورهما لأضاءا ما بين المشرق والمغرب . رواه الترمذي
حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے یاقوت ہیں
حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے سنا سرکار دو عالم ﷺ فرماتے تھے۔ حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے یا قوتوں میں سے دو یاقوت ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کا نور اٹھا لیا ہے (تاکہ ایمان بالغیب رہے) اگر ان کا نور باقی رہتا تو اس میں شک نہیں کہ مشرق و مغرب کے درمیان ساری چیزوں کو روشن کردیتا۔
Top