مشکوٰۃ المصابیح - افعال حج کا بیان - حدیث نمبر 2574
وعنه قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : وفد الله ثلاثة الغازي والحاج والمعتمر . رواه النسائي والبيهقي في شعب الإيمان
حج وعمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہوتے ہیں
حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تین قسم کے لوگ اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں۔ (١) جہاد کرنے والے (٢) حج کرنے والے (٣) عمرہ کرنے والے۔ (نسائی، بیہقی)
Top