مشکوٰۃ المصابیح - افعال حج کا بیان - حدیث نمبر 2549
وعن عائشة قالت : استأذنت النبي صلى الله عليه و سلم في الجهاد . فقال : جهادكن الحج
عورتوں کا جہاد، حج ہے
ام المؤمنین حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ سے جہاد میں جانے کی اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ تمہارا جہاد حج ہے۔ (یعنی تم عورتوں پر جہاد واجب نہیں ہے اس کی بجائے حج بشرطیکہ نفل حج کرنے کی استطاعت ہو۔ (بخاری ومسلم)
Top