مشکوٰۃ المصابیح - جامع دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 2513
وعن عبد الله بن مسعود عن النبي صلى الله عليه و سلم أنه كان يقول : اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى . رواه مسلم
دعاء ہدایت
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نبی ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ یہ دعا مانگتے تھے۔ (اللہم انی اسئلک الہدی والتقی والعفاف والغنی)۔ اے اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں، ہدایت، تقویٰ اور حرام و مکروہ سے نفس کی حفاظت نیز قلبی اور ظاہری استغناء۔ (مسلم)
Top