مشکوٰۃ المصابیح - استغفار وتوبہ کا بیان - حدیث نمبر 2371
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : كل بني آدم خطاء وخير الخطائين التوابون . رواه الترمذي وابن ماجه والدارمي
توبہ کرنے والوں کی فضیلت
حضرت انس ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر انسان خطا کار ہے (یعنی ہر انسان گناہ کرتا ہے علاوہ انبیاء کرام کے کیونکہ وہ معصوم عن الخطا ہیں) اور بہترین خطا کار وہ ہیں جو توبہ کرتے ہیں۔ (ترمذی، ابن ماجہ، دارمی)
Top