مشکوٰۃ المصابیح - استغفار وتوبہ کا بیان - حدیث نمبر 2356
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : يا أيها الناس توبوا إلى الله فإني أتوب إليه في اليوم مائة مرة . رواه مسلم
آنحضرت ﷺ کی توبہ و استغفار
حضرت اغر مزنی ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا لوگو! اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ کرو، میں دن میں سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ کرتا ہوں (لہٰذا تمہیں تو بطریق اولیٰ چاہئے کہ ہر ساعت میں ہزار بار توبہ کرو) (مسلم)
Top