مشکوٰۃ المصابیح - اللہ تعالیٰ کے ناموں کا بیان - حدیث نمبر 2318
وعن أسماء بنت يزيد رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : اسم الله الأعظم في هاتين الآيتين : ( وإلهكم إله واحد لا إله إلا هو الرحمن الرحيم ) وفاتحة ( آل عمران ) : ( الم الله لا إله إلا هو الحي القيوم ) رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه والدارمي
اسم اعظم
حضرت اسماء بنت یزید ؓ کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ کا سب سے بڑا نام (اسم اعظم) ان دو آیتوں میں ہے۔ آیت (وَاِلٰ هُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ ) 2۔ البقرۃ 163) (اور تمہارا معبود وہ ایک معبود ہے اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں اور وہ بخشنے والا اور مہربان ہے) اور سورت آل عمران کی یہ ابتدائی آیت (ال مَّ اللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الْ حَيُّ الْقَيُّوْمُ۔ ) 3۔ آل عمران 1-2) (الم۔ اللہ کہ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہے اور خبرگیری کرنے والا ہے۔ (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ، دارمی)
Top